تازہ تر ین

فلم ”مردانی“ کے سیکوئل میں بھی رانی مکھرجی جلوے بکھیرنے کو تیار

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک بار پھر فلم ’مردانی‘کے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری دینے کے لئے مکمل تیاری کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے اور جب سے ہی لوگ مجھ سے اکثر پوچھا کرتے تھے کہ میں فلم ”مردانی“ کا سیکوئل کب کروں گی۔رانی مکھر جی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اعلان لوگوں کے لئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ گوپی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ میں بھی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے کافی پر جوش ہوں۔واضح رہے کہ 2014 ءمیں یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی جرائم اور تھرل سے بھرپور فلم میں رانی مکھرجی نے پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ فلم کا سیکوئل اگلے سال ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv