تازہ تر ین

بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، فروغ نسیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب اور جہلم پر شروع ساٹھ آبی منصوبوں کو ملک کے خلاف سازش قرار دے دیا، وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برداری بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لے۔اسلام آباد میں ”پانی مستقبل میں خطے میں جنگ اور امن“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے لیکن ایسا ہو نہیں سکتا، ایسا صرف باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام کا کہنا تھا کہ تیسری جنگ عظیم اگر ہوئی تو وہ پانی کے مسئلے پر ہو گی، پاکستان کے لئے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، آبی تنازعات کے حل سے قبل مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv