تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ سے چین کے نائب وزیرخارجہ کنگ ژوآنو نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیرِ خارجہ کنگ ژوآنو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت،علاقائی سلامتی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا، اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تمام موسموں کے تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv