تازہ تر ین

انوشکا شرما نے کامیاب کیریئر کے 10 سال مکمل کرلیے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے ساتھ 10 سال مکمل کرلیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے فلم نگری میں 10 سال مکمل ہونے پر میڈیاکو انٹرویو میں بتایا کہ ’میں نے ہمیشہ ہی متنازع قسم کے کردار منتخب کیے کیونکہ وہ میری اندرونی حس کے تحت ہوتے ہیں اور میں ایسے غیر روایتی کرداروں کی وجہ سے ہی کامیاب رہی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں فلمی صنعت میں ایک الگ مقام پر کھڑی ہوں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ خوش بختی ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتی ہے لیکن میں بہادر نہیں ہوں اس لیے کوئی رسک والا کام میں نہیں کرتی، میں وہی کردار کرتی ہوں جو مجھے موزوں لگے اور یہ کام میں اپنی حس اور دل کے تحت کرتی ہوں جو کہ آسان عمل ہے۔انوشکا شرما نے کہا کہ اسکرپٹ چھوٹی فلم کا ہو یا بڑی فلم کا، کام ہمیشہ دیکھا جاتا ہے اور شائقین ہر فلم میں انٹرٹینمنٹ تلاش کرتے ہیں، اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اسکرپٹ سے بالاتر ہیں تو وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں کیوں کہ اچھا اسکرپٹ نہ صرف فلم کو کامیاب بناتا ہے بلکہ یہ اسکرپٹ ہی اداکار کو مقبول بناتا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما نے ’بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا تھا لیکن یہ فلم اُن کو اصل پہچان نہ دلا سکی تھی تاہم 2010ءمیں بننے والی ’بینڈ باجا بارات‘ فلم انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv