تازہ تر ین

کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو گا ، جلد مشکل وقت سے نکلیں گے : عمران خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئیں گے۔وزیر اعظم عمران خان سے گورنرہاس کراچی میں ایف پی سی سی آئی اور معروف کاروباری وفود نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کرنے پر بھر پور توجہ ہے،کاروبار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہ حکومت کی پوری مالیاتی ٹیم کے ساتھ آیا ہوں تاکہ کاروباری افراد کے مسائل سن سکوں اوران کا فوری حل نکالا جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف سرمایہ کار دوست ماحول کی ضرورت ہے جب کہ ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے، بہت جلد اس مشکل وقت سے نکل آ ئیں گے۔دوسری جانب گورنر ہاس میں وزیراعظم سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے وفد اور تاجروں و صنعت کاروں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے، کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں، آپ ہمیں تجاویز دیں، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں تجارت اورسرمایہ کاری کو فروغ اورتحفظ دیناچاہتی ہے، تجارت، سرمایہ کاری اوربرآمدات کے فروغ کیلئے تاجروں اورسرمایہ کاروں کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کااظہاراتوار کو یہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی کی سربراہی میں سٹاک ایکسچینج کے عہدیداران اور اسٹاک برو کرز پرمشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت حماد اظہر، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کی حکومت ایک مختلف سوچ لے کر آئی ہے،ہم بزنس اور سرمایہ کاری کو فروغ، تحفظ اور مارکیٹ میں استحکام لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس اس لئے آیا ہوں کے آپ ہمیں تجاویز دیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں ، سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے استعدادکارموجود ہے ۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملک میں مالی استحکام اور آچھی کارکردگی پر حکومت کی مالیاتی ٹیم کی تعریف کی۔ وفد نے وزیر اعظم کو سٹاک بروکرز اور اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے دیگر امور پر آگاہ کیا اور مالیاتی استحکام کے لے تجاویز پیش کیں ، وزیراعظم نے بیشتر بیشتر تجاویز منظور کیں۔ وفد نے حکومت کی مالیاتی پالیسی پر حکومت کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔ ملاقات میں ٹیکس بیس کو بڑھانے، اسٹاک مارکیٹس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور غیر قانونی ادائیگیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واو¿ڈا، وزیر بحری امور علی زیدی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت حماد اظہر، مشیر وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ نعیم الحق اور افتخار درانی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تجاوزات آپریشن میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔اتوارکووزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گورنرہاﺅس میںون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے، شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور تاجروں کے خدشات و مسائل دور کیے جائیں گے۔گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان کو شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن، تاجروں کے مسائل اور عوام میں پھیلی بے چینی سے بھی آگاہ کیا۔قبل ازیںوزیراعظم عمران خان اتوارکی دوپہرتقریباًڈیڑھ بجے کراچی پہنچے،کراچی ایئرپورٹ پران کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔ایئرپورٹ سے وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے زریعے کامرس کالج کے گراﺅنڈ پہنچے، جہاں سے وہ گاڑی میں گورنر ہاﺅس پہنچے۔وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا کراچی کا دوسرا دورہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا، ایئرپورٹ تا گورنر ہاوس سیکیورٹی کے ضمن میں پولیس و رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امن کا دائمی قیام ہی کراچی کو ترقی کی منازل پر لے جا سکتا ہے، انٹیلی جنس اداروں میں میں مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط بنانا ہو گا، اندرون سندھ کو انصاف اور بنیادی حقوق فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، صحت اور تعلیم کے میدان سمیت وفاق بھرپور تعاون کرے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے و زیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال ‘ ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر و زیر اعظم نے کہا کہ امن کا دائمی قیام ہی کراچی کو ترقی کی منازل پر لے جا سکتا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں میں میں مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط بنانا ہو گا۔ اندرون سندھ کو انصاف اور بنیادی حقوق فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے میدان سمیت وفاق بھرپور تعاون کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے ملازمین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو مطالبات کا جائزہ لے کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv