تازہ تر ین

سری دیوی بھی فلم ”زیرو“ کے ایک گیت میں پرفارم کرتی نظر آئینگی

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایک گانا شامل ہے جو کہ گزشتہ سال فلمایا گیا تھا۔بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو بے چینی سے انتظارہے کیونکہ اس میں اداکارشاہ رخ خان مختلف روپ میں نظرآئیں گے تاہم اب مداحوں کا انتظارمزید بڑھ گیا ہے جب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فلم زیروکے ایک گانے میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کوبھی دیکھا جاسکے گا۔پورٹس کے مطابق سری دیوی نے گزشتہ سال اکتوبرمیں شاہ رخ خان، کرشمہ کپوراورعالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جو اب شاہ رخ خان کی فلم زیرو کا حصہ بنے گا۔ اوریوں اس فلم کے ذریعے آنجہانی اداکارہ سری دیوی آخری بار بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اوریہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv