تازہ تر ین

برائیڈل کیٹیور ویک کا دوسرا ‘ ریما ‘ صبا اور عروہ کے جلوے

لاہور(شوبزڈیسک)سولہویں ایڈیشن میں بھی برائیڈل کیٹیور ویک کے انتہائی شاندار سٹیج نے دیکھنے والوں کو سحر میں جکڑ لیا جسے دوسرے دن کے لئے بطور تبدیلی کے عمل سے گزارا گیا ۔آغاز زگی مینز ویئر کے ”بردہ“ سے کیا گیا جس کے بعد عائشہ سعدیہ کا ”جیولز آف سیکریٹ گارڈن“پیش کیا گیا ۔ ڈیزائنر فائقہ کریم نے ”لسبن“ حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔پہلے شو کا اختتام معروف ریٹیل برانڈ رائل ٹیگ کے انتخاب ”ونٹر سٹوریز “ سے ہوا ۔سٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا جس میں ایمن خان اور منیب بٹ نے عائشہ سعدیہ ڈیزائن ہاﺅس کے شوسٹاپرز زیب تن کئے۔فلم پنکی میم صاحب کی کاسٹ کرن ملک اور ہاجرہ یامین نے کیٹ واک کی۔ فیصل قریشی ‘صبا قمر اور سوشل میڈیا کی معروف جوڑی زید علی ٹی اور یمنی علی ٹی ‘عظمی بابرکے شو سٹاپرز زیب تن کئے۔ اداکارہ عروہ حسین نے ایورتھین بائے سمرکے لئے کیٹ واک کی ۔کوریو گرافی سپرماڈل ونیزہ احمد علی نے کی جبکہ اسٹائلنگ کی ذمہ داری نبیلہ نے ادا کی ۔ سیکنڈ شو کی شو سٹاپر ریما خان تھیں۔ سلطانہ صدیقی نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج ایسے شاندار اور حیرت انگیز کام ہورہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخراور انہیں نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ ہم کسی بھی شعبے خصوصا آرٹ اور کلچر میں کسی سے پیچھے نہیں۔فیشن انڈسٹری بھی پاکستان کی دیگر صنعتوں کی مانند ایک ایسی صنعت ہے جو ترقی کی شاندار شاہراہوں پر گامزن ہے اور اس فلیٹ فارم کے ذریعے آج دنیا بھر میںہماری برائیڈل فیشن انڈسٹری کو سراہاجا رہا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv