تازہ تر ین

لاہور کے گندے نالوں پر رہائش پذیر لوگ وائرس زدہ پانی پینے پر مجبور ، جان لیوا بیماریوں میں اضافہ ، پانی کی پائپ لائنیں سیوریج کے پانی کے ساتھ ملی ہوئی ہیں، حکومت واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے، خبریں سروے میں شہری پھٹ پڑے

لاہور (سروے : مہران اجمل خان /تصاویر : سجاد مغل ) گندے نالوں پررہائشی لوگ گندا اور آرسینک وائرس زدہ پانی پینے پر مجبورہیں ، شہریوں میں جلد ، کینسر ہیپاٹائٹس اور گردہ سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ،رواں سال شہر بھر میں ڈائیریااور گیسٹرو کے 70لاکھ سے زائد کیسزسامنے آنے کا انکشاف، گیسٹرو اور ڈائیریا زیادہ تر بچوں میں پایا جاتا ہے، شہری پانی ابال کر پئیں، ڈاکٹر عاطف، سابق حکومت نے ذاتی مفادات پر مبنی پراجیکٹ تو دنو ں میں مکمل کےے مگر پانی جیسے مفاد عامہ کے منصوبوں پر عمل درآمد نہیںکیا ،شہر میں سیوریج کا نظام چالیس سال پرانا ہے پانی اور گٹروں کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کر آپس میں مل گئی ہیں جس کی وجہ سے ہم گندگی سے ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں متعدد سنگین امراض اور ناگہانی اموات کی ایک بہت بڑی وجہ آلودہ پانی ہے جسے پینے سے لوگ پیٹ‘ جلد‘ جگر اور دیگر مختلف امراض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ پانی میں فلورائیڈ کی بڑھی ہوئی مقدار کے سبب لاحق ہوتی ہے۔ آلودہ پانی کے سبب جوڑوں کا درد اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آنکھوں اور جلد کے بہت سے مسائل کا بھی آلودہ پانی سے تعلق ہے۔روزنامہ خبریں سروے میں شہریوں نے صاف پانی نہ ملنے پر شکاےات کے انبار لگا دےئے ۔ وقار ےونس ، اللہ دتہ ، محسن افتخار ، مقصو د احمد ، محمد علی ، محمد سعید ، محمد راشد اور عثمان نے کہا کہ سابق حکومت نے ذاتی مفادات پر مبنی پراجیکٹ تو دنو ں میں مکمل کر لےے لیکن ہمارے زندہ رہنے کے لئے ضروری پانی جیسے مفاد عامہ کے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کر سکی فلٹریشن پلانٹ تو ضرور لگائے گئے مگران کی لائنیں گندے پانی کے ساتھ ملی ہوئی ہیں ۔گندا پانی پینے کے باعث بچوں کوموذی امراض لاحق ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ ایک ہفتے میں محلے کے تمام بچوں کے پیٹ خراب ہیںبچوں کے پیٹ خراب ہیں ڈاکٹر کے پاس جائےں تو وہاں پر درجنوں بیمار بچے پہلے سے موجود ہوتے ہیں ۔ سابق حکمرانوں کی جانب سے فلٹر یشن پلانٹ کے وعدے تو کےے گئے مگر وہ وفا نہ ہوئے اگر ہم اپنے حق کےلئے سڑکیں بند کرےں تو حکمران کہتے ہیں کہ ہم قانون ہاتھ میں لےتے ہیں ۔ ماہر امراض جگر معدہ ڈاکٹر عاطف چوہدری نے خبرےں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلودہ پانی پولیو وائرس کے پھیلانے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ گیسٹرو اور ڈائیریا زیادہ تر بچوں میں پایا جاتا ہے۔ گیسٹرو کے مریض آنتوں کی سوزش میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہ دونوں امراض چھوٹے بچوں‘ بوڑھوں‘ دل اور گردے کے مریضوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔اس سے بچنے کےلئے شہرےوں کو چاہےے کے پانی ابال کر پئیںاور طبعےت زےادہ خراب ہونے پر فوری طور پر معالج سے رجوع کرےں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv