تازہ تر ین

عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں وہ جنوب ایشیا میں تبدیلی کا سکتے ہیں : سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ سابق صدر و سابق پاکستانی آرمی چےف پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں۔اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیا میں چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے سابق سربراہ ا امرجیت سنگھ دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے ممبئی حملہ کیس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف جیسا معقول شخص 30 برس میں نہیں دیکھا ان کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے کہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے، پاک بھارت خفیہ ایجنسیوں کے درمیان اداروں کی سطح پر انتظام ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیا میں چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv