تازہ تر ین

18 گھنٹے طویل جھڑپ ، سرینگر میں خون کی ہولی

سرینگر (وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی فورسز اور مبینہ مجاہدین کے درمیان 18گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل جھڑپ ختم، نوجوان شہید،5 بھارتی فوجی زخمی ،مظاہرین پر فائرنگ،کئی مضروب بھارتی فوج نے پانچ مکانات تباہ کر دئیے، علاقے میں کشیدگی،دکانیں ،بازار اور تعلیمی ادارے بند، انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل، بھارتی مظالم اور نوجوانوں کی ہلاکت کےخلاف(آج) انسانی قوق کے عالمی دن پر مزاحمتی خیمے کا ہڑتال اور احتجاج کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے مضافات میں مجہ گنڈ علاقے میں بھارتی فورسز اور مبینہ مجاہدین کے درمیان 18گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کا خاتمہ 3نوجوانوں کی شہادت پر ہوا ہے جبکہ اس معرکہ آرائی میں 5بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ وادی میں پیرا ملٹری ترجمان سنجے شرما نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ 18گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ معرکہ آرائی میں تین مبینہ جنگجوو¿ں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ مزید تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔ زخمیوں میں دو کمانڈو بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مارے جانےوالوں کی نعشیں فوج نے قبضے میں لے لی ہیں جن کی ابھی شناخت نہیں ہوئی۔ شرما نے دعویٰ کیا کہ جنگجوو¿ں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایک خونریز مسلح تصادم آرائی میں فورسز کے 5اہلکار زخمی ہوئے اور 5رہائشی مکان تباہ ہوئے۔ اس دوران علاقے میں مظاہرین اور فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران شیلنگ اور پیلٹ کا استعمال کیا گیا۔گزشتہ روز سہ پہر قریب چار بجے5اور 13آر آر، سی آر پی ایف 141بٹالین اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے گھاٹ محلہ مجہ گنڈ کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی محلے میں نمودار ہوئی اور اس میں سوار اہلکاروں نے سموک شل لوگوں پر پھینکا اور ساتھ ہی ہوا میں کچھ فائر کئے ۔اسکے بعد یہاں نوجوانوں نے گاڑی پر پتھراﺅ کیا جس کے ساتھ ہی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔اسی دوران فورسز اہلکاروں نے کچھ مکانوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کیا جس کے بعد یہاں موجود جنگجوﺅں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 4 مکانوں کو باردوی مواد اور مارٹر شیلنگ سے تباہ کیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات دیر گئے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔اتوار کی صبح کارروائی دوبارہ شروع کی گئی بعد میں بھارتی فورسز نے مکان کو دھماکے سے اڑا کر تین نوجوانوں کی نعشیں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تاہم شہدا کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوتے ہی علاقے میں نوجوانوں نے فورسز پر سنگباری کی۔ نوجوان جائے جھڑپ کے نزدیک جمع ہوئے اور فورسز کے آپریشن میں رخنہ ڈالتے ہوئے سنگبازی کی جبکہ انہیں منتشر کرنے کیلئے ٹیئر گیس گولوں کا استعمال کیا گیا۔ فورسز نے گولیاں بھی چلائیں اور پیلٹ کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروباری مراکز،دکانیں ،بازار اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ قابض انتظامیہ نے انٹر نیٹ اور موبائل سروس کو بھی معطل رکھا۔دریں اثناءمشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق ا ور محمد یاسین ملک نے حقوق انسانی کے عالمی دن کے موقعہ پر بشری حقوق کے عالمی اداروں اور مہذب اقوام سے جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اور حکمرانوں کی عوام کش اور بے رحم پالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری حقوق انسانی کی سنگین پامالیوں کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 دسمبر جو پوری دنیا میں حقوق بشر کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، ریاست میں احتجاجی ہڑتال کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر عوام کے جملہ سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لئے گئے ہیں ، دنیا کا سب سے بڑا فوجی جماﺅ والاخطہ ہونے کے ساتھ ساتھ حقوق انسانی کی بدترین پامالیوں کے ذریعہ یہاں کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv