تازہ تر ین

نواز شریف نے صرف تاجروں کو ریلیف دیا ٹیکس نہیں لگائے: میاں غفار ، ڈالر کنٹرول کرنے کیلئے منی لانڈرنگ ختم کرنا ضروری ہے: اظہر صدیق ، امریکہ افغانستان سے محفوظ راستے چاہتا ہے برابری کی سطح پر بات کرنی چاہیے: امجد اقبال کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ ڈالرتب تک کنٹرول نہیں ہوسکتا جب تک منی لانڈرنگ ختم نہیں ہوتی۔ عمران خان کی پوری کوشش ہے ملکی معیشت بہتر ہو تاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔ چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو کے بجائے ملک میں انڈسٹری لگنی چاہئے تھی تاکہ چیزیں باہر سے امپورٹ نہ کرنی پڑتیں۔ پاکستان میں بیوروکریسی بہت طاقتور ہے۔ ڈیم نہ بننا گزشتہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک موثر خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کار میاں غفار نے کہا کہ نواز شریف نے تاجروں سے سر پر حکومت کی صرف تاجروں کو ہی ریلیف دیا گیا ٹیکس نہیں لگائے گئے تاجر تنظیمیں اتنی طاقتور ہو گئیں کہ محکمے بلیک میل ہونے لگے تاجر مارکیٹوں پر قبضے کرتے رہے۔ اب جب موجودہ حکومت قبضہ مافیا اور کرپشن کے خلاف کارروائی کرے گی تو ان لوگوں کی چیخیں تو نکلیں گی۔ نیب کو چاہئے عوام کو بھی اعتماد میں لے۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ افغانستان کے ایشو پر پاکستان سے مدد ہی طلب کی اور گیم کھیلی۔ اب امریکہ پھر پھنسا ہوا ہے امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوئی امریکہ اب محفوظ راستہ چاہتا ہے۔ پاکستان کو بالکل برابری کی سطح پر بات کرنی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv