تازہ تر ین

امریکا وہی بات کہہ رہا ہے جو تحریک انصاف اورعمران خان کا مؤقف ہے: شاہ محمود

ملتان(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امریکا کے ساتھ تعلقات میں تناو¿ تھا اور اب امریکا وہی بات کہہ رہا ہے جو تحریک انصاف اور عمران خان کہتے آئے ہیں۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان طالبان کو ہتھیار رکھتے ہوئے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں تمام فریق مل کر بیٹھیں اور پاکستان صرف معاونت فراہم کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معیشت کئی دہائیوں کے مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے، اگر یہ تاثر ہے کہ معاشی مسائل تین ماہ میں پیدا ہوئے ہیں تو ایسا تاثر بالکل غلط ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر مشکل معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم اور تمام سیاسی جماعت متفق ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا، آئندہ برس فروری میں لندن میں مسئلہ کشمیر پر ایک اجتماع کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv