تازہ تر ین

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان آج انتہائی اہم میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا

بھونیشور(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم گروپ میچز میں اپنا آخری میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کامیابی کی صورت میں گرین شرٹس کی اگلے راو¿نڈ تک رسائی پکی ہو جائے گی۔پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ سے قبل ملائیشیا اور جرمنی کی ٹیمیں بھی مد مقابل ہوں گی۔ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ترتیب دیے گئے پول ‘ڈی’ میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ملائیشیا کے خلاف کھیلا گیا دوسرا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv