تازہ تر ین

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں موسم صبح سے ہی ابر آلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں آج رات اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔کراچی میں کلفٹن، کیماڑی، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس کے بعد شہر میں سیاہ بادلوں سے چھپنے والے سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ، ڑوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv