تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم گورنر ہاو¿س میں آج مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سید مراد علی شاہ کے علاوہ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) ، فیڈرل پاکستان چیمبرز کامرس انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے عہدے داروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم دیگر کاروباری شخصیات اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv