تازہ تر ین

قبضہ گروپ کا اربوں کی مالیتی 4 ہزار 600 کنال اراضی پر قبضہ ، دیوار کی تعمیر کے وقت احتجاج پر قبضہ گروپ کا اہل خانہ پر تشدد، خبریں میں خبر کی اشاعت پر ایکشن، تعمیر شدہ دیوار مسمار کردی

قصور (بیورورپورٹ)قصور میں بااثر قبضہ گروپوںنے اربوںروپے مالیت کی 4ہزار چھ سو کنال سے زیادہ صرف سرکاری اراضی پر ہی قبضہ نہیں جما رکھا بلکہ متعلقہ محکموںکے ساتھ ملی بھگت کرکے اب یہ قبضہ گروپ شریف اور غریب شہریوں کے آشیانوں اور چھوٹی موٹی زمینوںپر بھی دن دیہاڑے قبضے جمار ہے ہیں ایسے ہی ایک رکن اسمبلی کے ساتھ ملی بھگت کرکے شہر کے مختلف علاقوںمیں کروڑوںروپے کی زمینوںپر قبضہ کرنیوالے مافیا مشتاق انصاری ،احسان انصاری اور ان کے درجن بھر مسلح ساتھیوںنے محلہ مائی جوائی بلھے شاہ فرنیچر مارکیٹ میں محمد اسحاق کے مکان پر قبضہ کرنے کی غرض سے رہائش گاہ کے سامنے 135 فٹ لمبی 4 انچ چوڑی اور پانچ فٹ اونچی دیوار بنا کر اہلخانہ کو مکمل طور پر محصور کر دیا جس پر متاثرہ خاندان اور ان کے رشتہ دار انصاف کے لیے دربدر کی ٹھوکریںکھانے لگے جس کی تفصیلات روزنامہ خبریں نے بھی نمایاںطور پر شائع کی جبکہ دوسری طرف محمد اسحاق وغیرہ نے قبضہ گروپ کی بدمعاشی اور ان کی سرپرستی کرنیوالے سیاستدانوں کی تمام تر تفصیلات تحریر کرکے ایک درخواست ڈپٹی کمشنر قصور کو دی محمد اسحاق کی طرف سے اسی ضمن میں ایک تحریری درخواست چیئرمین میونسپل کمیٹی ایاز احمدخاں کو بھی دی گئی محمد اسحاق کے مطابق ملزمان اس پر گزشتہ کئی مہینوں سے مکان فروخت کر نے کیلئے دباﺅ ڈالتے رہے ہیں اور دھمکیاں دیتے رہے ہیں وقوعہ کے روز جب دیوار تعمیر کی جارہی تو احتجاج پر ملزمان نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں و آتشیں اسلحہ سے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکے بھائی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور خواتین کو چوٹیں آئیں جس پر انہوں نے میڈیکل حاصل کر کے تھانہ بی ڈویژن میں ملزمان کیخلاف درخواست گذاری لیکن ایس ایچ او نے ملزمان سے ساز باز و ملی بھگت کر کے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ۔محمد اسحا ق نے ڈی پی او قصور کو گزشتہ روز ملزمان کیخلاف انکے گھر کے باہر مسلح غنڈے بٹھانے اور اہل خانہ کا داخلہ بند کر نے پر درخواست گذاری خبریںمیں خبر کی اشاعت اور تحریری درخواستوںپر ڈپٹی کمشنر قصور نے قصور پولیس اور ٹی ایم اے قصور کو فور ی کاروائی کی ہدایت کی جس پر ٹی ایم اے کے چیئرمین ایازاحمدخاں ،ٹی ایم او رائے محمد منشاء،باﺅ نیامت علی،مرزا محمد افضل،ملک محمد افضل کی سرکردگی میں ٹی ایم اے کا عملہ بلڈوزر لیکر موقع پر پہنچ گیا اس سے قبل کی جانیوالی تحقیقات میں یہ امر ثابت ہوچکا تھا کہ بااثر ملزمان نے مکان پر قبضہ کرنے کے لیے غیر قانونی دیوار تعمیر کی ہے اور یہ گروپ پہلے بھی کئی زمینوںپر غیر قانونی قبضے جما چکا ہے ان تمام حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد بلدیہ قصور نے کاروائی شروع کر دی اور بلڈوزر کے ذریعے تعمیر کی گئی غیر قانونی دیواروں کو مسمار کردیا بااثر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی ہونے پر جہاں علاقہ کے لوگوںنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا وہیں پر اب محمد اسحاق کے متاثرہ خاندان پر ایک نئی مصیبت آن کھڑی ہوئی ہے جس کے متعلق محمد اسحاق نے ڈی ایس پی سٹی اورروزنامہ خبریںکوایک تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دیوار گرنے کے عمل پر قبضہ گروپ کے ارکان قانون کی گرفت میں ہونے کی بجائے اس کے لیے مزید مصیبتیںکھڑی کر رہے ہیں مذکورہ گروہ اسے مسلسل دھمکیاںدے رہا ہے کہ ان کے خاندان کا خاتمہ کر دیا جائے گا ان کے ساتھ وہ سلوک کیاجائے گا کہ وہ قصور شہر میں مثال بن کر رہ جائیںگے محمد اسحاق کے مطابق ملزمان انتہائی بااثر ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ اہل محلہ اور دوسرے رشتہ دار سخت خوف میں مبتلا ہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءقیصر ایوب شیخ ،سابق صدر بار مہر محمد سلیم اور دیگر رہنماﺅںنے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ایک تحریری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ قصور سے ایسے قبضہ گروپوں کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ٹیم ترتیب دی جائے کیونکہ قصور کے شہری پاکستان کے دیگر حلقوںکی طرح بلھے شاہؒ کے شہر سے بھی ایسے بااثر اور بدعنوان عناصر کا خاتمہ چاہتے ہیں انہوںنے مطالبے میں کہا ہے کہ قصور سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پنجاب اسمبلی کی سرکردگی میں ان قبضہ گروپوںنے سابق دور میں اربوںروپے کی زمینوںپر ناصرف قبضے کیے بلکہ مذکورہ ممبر پنجاب اسمبلی نے ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن صرف ترقیاتی کاموں میں کمیشنیں لیکر کی انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر اعلیٰ اداروں کے خلاف ریلیاںنکالنے والے اس رکن پنجاب اسمبلی اور قبضہ گروپوں کے خلاف ازخود نوٹس لیا جائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv