تازہ تر ین

ضیا شاہد نے پانی کا مسئلہ اجاگر کیا ، بجلی بلوں میں شامل ٹی وی فیس ، ڈیم فنڈ کیلئے مختص کی جائے ، پانی کی قلت دور کرنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں پانی کی قلت ہو سکتی ہے، شہریوں کی خبریں سروے میں رائے

لاہور(ملک مبارک سے ) آبی دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔بجلی کے بلوں میں مختص کی گئی پی ٹی وی کی فیس ختم کر کے ڈیم فنڈز میں مختص کی جائے شہریوں کی چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اس بارے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق مشرف دور کے وزیراعظم شوکت عزیز نے پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلو میں ایڈ کروادی جو سالانہ اربوں روپے بنتی ہے ۔شہریوں نے روزنامہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے دور میں درجنوں ٹی وی چینل ہیں جن کی نشریات دیکھنے کےلئے شہری کیبل فیس جو تین سو ،پایچ سو اور ایک ہزار تک ادا کر رہے ہیں جبکہ پی ٹی وی فیس بجلی کے بلوں میں اضافی ادا کر رہے ہیں ۔شہری عابد کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ملک پانی کی کمی کا شکار ہے اگر اس کےلئے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو ہمارا ملک آنے والے وقتوں میں بہت بڑے بحران کا شکار ہوسکتا ہے ۔لیاقت علی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پانی بحران بارے اہم قدم اٹھایا ہے حالانکہ یہ کام سابقہ حکمرانوں کا تھا لیکن وہ اس بحران پر قابو پانے کی بجائے ایسے میگا اربوں کھربوں روپے کے پروجیکٹ شروع کئے جن کا کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوا اگر وہ اس پانی بحران بارے کام کرتے تو آج یہ دن نہ دیکھنے پرتے ہمارا ہمسایہ ملک ڈیم پر ڈیم بنا رہاے جبکہ ہمارے حکمران خاموش رہے ۔ملک اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم ایشو کو اٹھانے میں چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد کا اہم کردار ہے سب سے پہلے انہوں نے اس ایشو کو اجاگر کیا اس پر کئی سمینار بھی کروائے جن میں میں بھی شریک ہوتا رہا ہوں ۔عبدالجبار نے کہا کہ ہمارے ملک کی 20کروڑ آبادی میں کم ازکم پانچ کروڑ بجلی میٹر کنکیشن ہونگے اور بل میں پی ٹی وی فیس 35روپے ایڈ ہوتی ہے جس سے تقریباپونے دو ارب روپے ماہانہ کی امدن ہوتی ہے اور اس طرح سالانہ15سے20ارب روپے ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ آج جیسے ڈیم کا فنڈز اکٹھا کیا جارہا ہے اور چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان اس فنڈز کےلئے دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ ڈیم برقت شروع ہوسکے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس فیس کو ڈیم فیس میں تبدیل کردیا جائے تاکہ ڈیم کے فنڈز میں مذید اضافہ ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv