تازہ تر ین

سرفرازٹیسٹ سیریزہارنے پروضاحتیں دینے لگے

کراچی (اے این این )نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد،ان کے نائب اسد شفیق اور فاسٹ بالر میرحمزہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔کپتان سرفرازاحمد نے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کافی اچھی رہے تاہم تیسرے ٹیسٹ میں اچھی پوزیشن پر پہنچنے کے باوجود ٹیسٹ اپنے نام نہیں کرسکے ،تیسرے ٹیسٹ میںکئی مواقع ملنے کے باوجود میچ جیت نہ سکے،نیوزی لینڈ نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اس سیریز سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو اگلی سیریز میں کام آئے گا ۔سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ بلے بازوں نے اس سیریز میں لمبے رنز نہیں کیے جس کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔کپتان نے کہا کہ اس وقت ان کا فوکس اپنی کاکردگی سے زیادہ ٹیم پر ہے کیوں کہ اگر ٹیم کامیابیاں حاصل کرتی ہے تو سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے،انھوں نے دعوی کیا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا۔سرفراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں اپنی غلطیوں کو نہ دہرائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv