تازہ تر ین

شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی کی وزیر اعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی نے وزیر اعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وزیر اعظم عمران خان سے شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی کے وفدنے ملاقات کی۔وفدنے وزیر اعظم کو شنگھائی پاور کمپنی کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر شنگھائی الیکٹرک پاورکمپنی کے چیئرمین وانگ یوڈان نے وزیر اعظم کو پاکستان میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جس کا انہوں نے خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv