تازہ تر ین

کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں ملکی سیکورٹی ، داخلی و سرحدی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان سے متعلق سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv