تازہ تر ین

کابینہ کا گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا درجہ دینے کے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہنے گلگت بلتستان کے اصلاحاتی پیکیج اور اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 20 نکاتی ایجنڈے سمیت معاشی صورت حال پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم اور کابینہ نے خزانہ، اصلاحات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کابینہ کے گزشتہ فیصلوں پر 80 فی صد تک عمل ہوا۔وفاقی کابینہ نے گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے گلگت بلتستان کے اصلاحاتی پیکیج اور اسے عبوری صوبے کا درجہ دینے کے معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے 6 اہم صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل سپلائی جاری رکھنے کی منظوری دی جس میں لیدر، طبی آلات، گارمنٹس انڈسٹری شامل ہیں۔اس کے علاوہ کابینہ نے اکنامک افیئرز ڈویڑن کے مختلف معاملات متعلقہ وزارتوں کو منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی اور لائ اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے دی جب کہ عالمی انسداد کرپشن دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وفاقی کابینہ نے دستاویزات کی رازداری سے متعلق اقدامات کرنے کی منظوری بھی دے دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv