تازہ تر ین

سوئٹز لینڈ سے معاہدہ : زرداری کیخلاف کیس دوبارہ کھلنے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے بینک اکاو¿نٹس کی معلومات کا معاہدہ ہوگیا، آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھولا جا سکتا ہے جبکہ نواز شریف کیخلاف وی وی آئی پی طیارے کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ سوئٹزر لینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کر دی ہے جس کے تحت ذریعے حکومت پاکستان کو سوئس بینکوں کی تفصیلات حاصل ہوسکیں گی۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف قومی خزانے کے پچیس کروڑ روپے ذاتی دوروں پر خرچ کرنے پر ریفرنس دائر کیا جائے گا۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران شہزاد اکبر نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ معاہدہ سائن کرنے میں پانچ سے چھ سال ضائع کئے گئے، تاہم سوئس حکام سے پرانی معلومات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ چار سے چھ ہفتوں میں پاکستانیوں کے اکاو¿نٹس کی تفصیلات سوئس حکام سے مل جائیں گی۔ برٹش ورجن آئی لینڈ اور جرمنی سے بھی معاہدے کی کوششیں جا ری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی سوئس بینکوں میں رقم ساٹھ ملین ڈالرز سے بڑھ کر 72 ملین ڈالرز ہو چکی تھی۔ اومنی کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد رقم کی واپسی کے لیے سوئس بینکوں کے دروازے دوبارہ کھٹکھٹائے جا سکتے ہیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وی وی آئی پی جہاز کے غلط استعمال پر ریفرنس کے لیے دستاویزات نیب کو بھجوا دی ہیں۔ نواز شریف نے پچیس نجی دوروں پر پچیس کروڑ روپے خرچ کر کے اختیارت کا غلط استعمال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سربراہ ڈاکٹر اشفاق حسن ہوں گے، یہ ادارہ تمام وفاق اور صوبوں کی سطح پر رابطے کر کے پالیسی مرتب کرے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ دو طرفہ معاہدے سے تمام سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی، اہم معلومات 4 سے 6 ہفتوں میں مل جائیں گی ¾5،6 سال معاہدے پر دستخط نا کرکے ضائع کیے گئے ¾برٹش ورجن آئی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیاہے ¾وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے الگ نہیں کیا جارہا، ان پر وزیراعظم کا اعتماد ہے ¾وزیراعظم تمام وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کابینہ میں تبدیلی فیصلہ کریں گے۔ بدھ کو وزیر اعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ دو طرفہ معاہدے سے تمام سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی، اہم معلومات 4 سے 6 ہفتوں میں مل جائیں گی، 5،6 سال اس معاہدے پر دستخط نا کرکے ضائع کیے گئے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کے تحت پرانی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جرمن اتھارٹی سے بھی معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا جب کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا نیا کیس نیب کو بھجوادیا، ان کی اہلیہ کے نام لندن میں فلیٹ ظاہرنہیں تھا، اس پر بھی نیب نواز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنا رہا ہے اور اس حوالے سے تمام شواہد نیب کو بھجوادئیے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے وزیر خزانہ کے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو عہدے سے الگ نہیں کیا جارہا، ان پر وزیراعظم کا اعتماد ہے ۔ کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم تمام وزراءکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔وزیر اعظم کے ترجمان برائے میڈیا ۔افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل پر اعلان کیا تھا کہ غربت مٹانے کے لئے اقدامات تیز کیے جائیں گے جس کی روشنی میں حکومت نے غربت مٹاﺅ معاون ادارے کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ¾اس ادارے کا مقصد غربت مٹانے کے لئے اداروں میں کوآرڈنیشن ،امور میں تیزی اورموبلائزیشن کے لئے اقدامات اٹھانا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv