تازہ تر ین

بل گیٹس انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنیوالی اہم شخصیت ہیں: خالد چودھری ، زلمے خلیل کے آنے سے امریکہ سے تعلقات میں تناﺅ کم کرنے میں مدد ملے گی: ضمیر آفاقی ،آبادی کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی وقت کا تقاضا ہے: میاں افضل ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں جن افراد نے کردار ادا کیا انہیں سزا ملنی چاہیے :ناصر قریشی، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار خالد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوسروں کی جنگیں لڑیں اور اپنا نقصان کیا، اس وقت بھی مشکل میں ہے کہ امریکہ کے طالبان سے مزاکرات کراتا ہے تب بھی اور نہیں کراتا تب بھی اسی پر الزام دھرا جائےگا کہ اس کے طالبان سے تعلقات ہیں، آبادی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر قابو پانے کیلئے کمپوزیم کافی نہیں بلکہ قانون سازی کرنا ہوگی، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن جیسے واقعات بہت ہیں، ضیاءدور میں ٹیکسٹائل ملز میں سینکڑوں مزدوروں کا قتل عام کیاگیا، ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکی، حالات بتارہے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کیس کا فیصلہ آسکتا ہے، امریکی یا برطانوی سربراہ مملکت کافون اتنا اہم نہیں جتنا بل گیٹس کا اہم ہے کیونکہ وہ انسانیت کی فلاح کیلئے کام کررہاہے، سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے کہا کہ زلمے خلیل پاکستان مخالف نظریات رکھتے ہیں، تاہم امریکی نمائندہ خصوسی کے طور پر آئے ہیں، پاکستان کیلئے اچھا موقع ہے کہ امریکہ سے تعلقات پر جو تین چار سال سے تناو¿ جاری ہے کم ہوگا، موجودہ حکومت مضبوط ترین حکومت ہے ، تمام ادارے اسے سپورٹ کررہے ہیں، آبادی کے مسئلے سے کمپوزیم پہلی بار ہو رہاہے، سایسی حکومتوں کے کام بھی عدلیہ کو کرنے پڑ رہے ہیں، آبادی سنگین مسئلہ ہے اس پر کمپوزیم سے آگے جانا ہوگا، پارلیمنٹ کو اس مسئلہ پر قانون سازی کرنی چاہئے، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن سے ایک نقصان یہ بھی ہوا کہ پولیس کا مورال گر گیا، مقتولین کے ورثاءکو انصاف ملنا چاہئے، سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے، بل گیٹس کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرنا خوش آئند ہے ، بل گیٹس نے پاکستان میں کئی بڑے رفاعی کام کئے ہیں، سینئر صحافی میاں افضل نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ اور طالبان کے بیچ ثالث نہیں بننا چاہئے، آبادی بارے کمپوزیم کا انعقاد درست ہے تاہم وہاں بھی اپنے رونے ہی روتے نظر آئے، چیف جسٹس نے بڑے اچھے اقدامات کئے ہیں، آبادی میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ غریب عوام کوتفریح کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے، آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے ، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے اہم کردار مشتاق سکھیرا کو عدالتی کٹہرے میں لانا چاہئے، اس نے بربریت کا مظاہرہ کیا، اس کیس میں جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ اہم ہے، بل گیٹس کا آدھے گھنٹے تک وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا خوش آئند اور اہم ہے، سینئر تجزیہ کار ناصر قریشی نے کہا کہ کچھ عناصر نے حکومت اور عدلیہ کو لڑانے کی بھی کوشش کی، آبادی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس مسئلے پر کمپوزیم میں وزیراعظم ، چیف جسٹس شریک ہوئے، ایک بنچ پر نظر آئے، ایک دوسرے کی سپورٹ کی جو خوش آئند ہے،چیف جسٹس نے عدلیہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے بڑی اہم گفتگو کی ، آبادی بارے سیمینار آگاہی کی ایک اچھی کاوش تھی، پاکستان کو ایسے وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی ضرورت ہے جو مستقبل کے پیش نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائیں، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر جے آئی ٹی کا قیام اہم پیشرفت ہے، مشتاق سکھیرا جیسے انسانیت دشمن سمیت تمام افراد جنہوں نے سانحہ میں کردار ادا کیا کو سخت سزائیں دی جانی چاہئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv