تازہ تر ین

پریانکا کے عروسی جوڑے نے تاریخ رقم کردی

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی اور پر تعیش ہوٹل امید بھون پیلس میں عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔اپنی شادی کی تقریبات سے مہندی کی تصاویر تو پریانکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، تاہم ہر کوئی اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھنے کے لیے بےتاب رہا۔پریانکا چوپڑا نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا ڈیزائنر کردہ لہنگا زیب تن کیا تھا۔اپنی عیسائی شادی میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے برطانوی ڈیزائنر لارف لارن کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے۔پریانکا چوپڑا سفید رنگ کے خوبصورت گاو¿ن میں نظر آئیں، جبکہ نک جونس نے سیاہ رنگ کا سوٹ پہنا۔پریانکا کے جوڑے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ وہ پہلی مشہور شخصیت ہیں جن کے لیے نامور برطانوی ڈیزائنر نے خود عروسی جوڑا تیار کیا ہو اور طرح انہوں نے اپنی شادی میں تاریخ رقم کی۔اس سے قبل لارف لارن نے صرف اپنی بیٹی، بہو اور بھانجی کا عروسی جوڑا تیار کیا۔شادی کے دوران نک جونس اپنی دلہن کو اس خوبصورت عروسی جوڑے میں دیکھ کر کافی جذباتی بھی ہوگئے تھے۔اپنی ہندو رسومات کے تحت ہوئی شادی میں پریانکا چوپرا بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ جوڑے میں نظر آئیں۔سبیاسچی نے پریانکا کی شادی کے لیے سرخ رنگ کا لہنگا تیار کیا، جبکہ نک جونس نے شیروانی پہنی۔تاہم سوشل میڈیا پر پریانکا کے عیسائی رسومات کے تحت کی گئی شادی کے انداز کو زیادہ سراہا گیا۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس جلد اپنے دوستوں کے لیے ممبئی میں شادی کے استقبالیہ کی تقریب منعقد کریں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv