تازہ تر ین

فلم ’زیرو‘ میں سلمان اور شاہ رخ خان کے گانے کی دھوم

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم زیرو‘ کے گیت ’عشق بازی‘ نے ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔اداکار شاہ رخ خان نے آنے والی فلم ’زیرو‘ کے نئے گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔ کنگ خان نے گانے کی ریلیز کا اعلان شاعرانہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا راہ میں کر آئے عشق بازی۔فلم ’زیرو‘ میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دینے والے سلمان خان بھی گانے کی ریلیز پر خاموش نہ رہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام ، عشق بازی کے نام جس پر شاہ رخ خان نے سلو میاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر سے آپ کے گال چومنے کا دل کر رہا ہے۔فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv