تازہ تر ین

بجلی کے ذریعے زخم تیزی سے ٹھیک کرنے والی پٹی

وسکانسن (ویب ڈیسک ) یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دیرینہ زخم اور ناسور برقی سرگرمی سے جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں اسی بنا پر امریکی ماہرین نے ہلکی پھلکی پٹی بنائی ہے جو برقی جھماکوں سے زخم کو تیزی سے ٹھیک کرسکتی ہے۔یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنس دانوں نے ایک ایسی برقی بینڈیج بنائی ہے جسے پہنتے وقت الجھن نہیں ہوتی کیونکہ اس سے پہلے الیکٹرو تھراپی کی پٹیاں بہت بھاری بھرکم اور پیچیدہ ہوا کرتی تھیں۔ اسی وجہ سے ماہرین نے یہ باسہولت برقی ڈریسنگ بنائی ہے جو مریض کے گھومنے پھرنے سے بجلی بناتی ہے۔جدید ڈریسنگ میں بہت باریک نینو جنریٹرز لگائے گئے ہیں اور ان سے ایک تار نکل کر پہننے والے کے بدن تک جاکر وہاں ایک پیوند سے منسلک ہوتا ہے۔ جیسے جیسے مریض چلتا پھرتا ہے تو نینو جنریٹرز میں بجلی بنتی ہے اور بجلی کی لہروں سے دیرینہ ناسور تیزی سے مندمل ہونا شروع ہوجاتا ہے۔سانس لیتے ہوئے پسلیوں کے پھیلنے اور سکڑنے سے جو حرکت ہوتی ہے وہ نینو جنریٹر کے لیے بجلی کی تیاری میں بہت ہوتی ہے۔ اس لیے پٹی کے لیے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔پٹی پر لگے برقیروں سے ہلکی بجلی زخم تک جاتی ہے اور کٹے پھٹے زخم کو تیزی سے مندمل کرتی ہے۔ تجربہ گاہ میں چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ جو زخم عام حالات میں 12 روزمیں درست ہوتے ہیں الیکٹریکل پٹی نے اسے تین دن میں ٹھیک کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv