تازہ تر ین

ویمن کرکٹر بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

لاہور(این این آئی) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان بسمہ معروف انجینئر ابرار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔ سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ پر شادی کی تقریب ہوئی جس میں بسمعہ کی ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیاشادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمعہ کی شادی سوفٹ ویئر انجینئر ابرار احمد سے طے پائی ۔گزشتہ روز بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی روایتی انداز سے منائی گئی، جس میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ سابق کپتان ثناءمیر، فاسٹ بولر کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ، آل راو¿نڈر ایمن انور اور وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ایونٹ میں سب نے ہی شاندار ملبوسات زیب تن کیے اور ڈھولکی کو خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر سب نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیا۔بسمعہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئِے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv