تازہ تر ین

چلڈرن ہسپتال کے ڈانسنگ ڈاکٹر نے کمال کر دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک)ایک ڈاکٹر کو مسیحا کا درجہ دیا جاتا ہے، جو بیمار مریضوں کو صحت یابی کی جانب گامزن کرکے ان میں زندگی کو بیدار کردیتا ہے، مختلف ڈاکٹرز مختلف طریقوں سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں، لیکن امریکا میں ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو رقص کے ذریعے بچوں کا علاج کرتے ہیں۔ ٹونی ایڈکنز نامی اس ڈاکٹر کو اب ‘ڈانسنگ ڈاکٹر’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاﺅنٹی میں مقیم ٹونی ایڈکنز بچوں کے نیورو سرجن ہیں، جن کا ماننا ہے کہ ہنسی سے بہتر کوئی دوا نہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والے مریض بچوں کو ڈانس کرکے خوش کرتے ہیں۔42 سالہ ٹونی ایڈکنز نے ایک مرتبہ اپنے زیرعلاج ایک بچے کے آپریشن کے بعد فرط مسرت سے ڈانس کرنا شروع کر دیا اور یوں بچے کو خوش کیا، جس کے بعد انہوں نے تواتر سے یہ عمل دہرانا شروع کیا۔ٹونی کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ گھل مل جانا کسی دوا سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔اورنج کاﺅنٹی کے چلڈرن اسپتال میں ٹونی اکثر اپنے زیر علاج بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈانس کرنے سے اسپتال کے ماحول میں بھی مثبت تبدیلی آتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv