تازہ تر ین

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان کی جیت کی طرف پیش قدمی جاری، 46 رنز درکار

ابوظہبی(ویب ڈیسک ) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں جیت کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور اسے جیتنے کے لیے صرف 46 رنز درکار ہیں۔شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔کھیل کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لیے جبکہ اسے جیت کے لیے مزید 46 رنز درکار ہیں۔دن کے آغاز پر پاکستان نے 37 رنز بغیر کسی کھلاڑی کے آو¿ٹ ہوئے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو 40 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 27 رنز بنانے کے بعد اعجاز پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد محمد حفیظ 10 رنز بنانے کے بعد 44 کے مجموعے جبکہ حارث سہیل 48 رنز پر آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔تجربہ کار اظہر علی اور اسد شفیق نے ٹیم کو سنبھالا اور 82 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکال کر جیت کی راہ پر گامزن کیا۔کھانے کے وقفے سے پہلے اسد شفیق 46 رنز بنانے کے بعد وینگر کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔پہلی اننگز میں بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سبب پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھاری برتری کا نادر موقع گنوا دیا تھا اور نیوزی لینڈ نے میچ میں شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی تھی۔پاکستانی باو¿لرز کی شاندار باو¿لنگ کی بدولت پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوگئی تھی۔پاکستانی ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے کم اسکور کے مقابلے میں صرف 227 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی تھی اور صرف 74 رنز کی برتری ہی حاصل کر پائی تھی۔دوسری اننگز میں یاسر شاہ اور حسن علی کی شاندار باو¿لنگ کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی اور 74 رنز کے خسارے کے سبب پاکستان کو 176 رنز کا ہدف ملا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv