تازہ تر ین

نواز ، بلاول نے کئی یوٹرن لئے ، فیاض الحسن چوہان کا اہم بیان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بقول اسٹر ٹٹیجی میں خرابی آنے پر راستہ تبدیل کرنا یوٹرن ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میں ہٹلر نہیں بنوں گا۔ خورشید شاہ ٹ لگائے ہوئے ہیں وزیراعظم نے ہٹلر کو ہیرو مان لیا۔ خورشید شاہ کی منطق و عقل پر افسوس ہے۔ نجی ٹی وی پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے پوچھنے پر نواز شریف نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔ بلاول بھٹو نے کئی بار نون لیگ کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کیں اور پھر آصف زرداری کے کہنے پر یو ٹرن لیتے رہے۔ عمران خان پر تنقید کرنے والے قومی خزانے کو چاٹ گئے ہیں۔ پاکستان کو 96ارب ڈالر کا مقروض کر دیا گیا۔ ریلوے، سٹیل ملز، پی آئی اے کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رائیٹ ٹو انفارمیشن بل کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا۔ ہم ہیلتھ کارڈ اور بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔ میری وزارت پہلی دفعہ کلچر پالیسی لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا رانا ثناءاور مشاہد اللہ خان عمران خان کی ذاتی زندگی پر تنقید کرتے ہیں۔ ہمارے کسی کارکن نے کسی سیاسی لیڈر کی ذات یا گھر پر تنقید کی ہو تو بتائیں۔ انہوں نے کہا ہم اشتہارات کیلئے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں ہم نے بہت سے نئے قوانین فائنل کرلیے ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو ڈیم بنانے کے منصوبے پرعمل کررہی ہے۔ وائس آف پنجاب میوزک ٹیلنٹ پروگرام لا رہے ہیں۔ 6ہزار فنکاروں کیلئے ہیلتھ انشورنس لارہے ہیں۔ ایڈوئزری کلچرل کونسل بنائی ہے انہوں نے کہا نواز شریف کے دور حکومت میں ذاتی کاروبار کیلئے دورے ہوتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے 3ما ہ میں ابھی تک ایک چھٹی بھی نہیں کی۔ وزیراعظم کا کوئی رشتہ دار کسی سیاسی یا انتظامی عہدے پر فائز نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہتر خدمت کررہے ہیں لیکن ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے چور ڈاکوﺅں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ پرویز الہٰی سے 20سال سے محبت کا تعلق ہے، وہ وزیراعظم کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔ سینٹ میں ہماری سادہ اکثریت نہیں۔ ہمیں قومی اسمبلی میں بھی دو تہائی اکثریت نہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ بلدیاتی نظام کے حوالے سے معاملات طے ہو چکے ہیں۔ آئیندہ اسمبلی اجلاس میں بل پیش کر دیا جائے گا۔ پنجاب میں بااختیار بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے۔ یوسف صلاح الدین کی ثقافت کے حوالے سے بڑی خدمات ہیں۔ عوامی مفاد کے تمام منصوبے ہم چلائیں گے ۔ پرویزالہیٰ دور کے 80فیصد مکمل منصوبے بھی 10سال بندرہے۔ کسی چور کرپٹ کی پی اے سی کی چیئرمین نیب نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا زرداری اورشہباز شریف نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر این آر او مانگنے کی دھمکی دی تھی۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv