تازہ تر ین

پاکستان میں کوئی دہشتگرد نہیں ، بھارتی مہمانوں کا خیر مقدم ہے ، فیاض الحسن چوہان کا شبانہ ، جاوید اختر کو محبت بھرا پیغام

لاہور (خبرنگار) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا شمار قد آور شخصیات میں ہوتا ہے۔ انکے دورہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی معروف فنکارہ شبانہ اعظمی اور انکے شوہر مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ ایک مقامی ھوٹل میں ملاقات کے دوران کیا. فیاض الحسن چوہان نے معروف شخصیات کو لاھور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے. شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپکا آنا ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں کیونکہ یہ امن پسندوں کا ملک ہے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن پر آکر کام کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا.فنکاروں کی آمد سے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی.بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و مصنف جاوید اختر فیاض الحسن چوہان کی گرمجوشی اور خیر مقدمی جذبات سے بے حد متاثر ہوئے. انہوں نے پاکستانی عوام کے استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو محبت اور عزت ملی اس کو ہم کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ واضح رہے کے معروف بھارتی فنکار جوڑا فیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv