تازہ تر ین

تہجد گذار آرمی چیف سچے عاشق رسول،کبھی بھارتی گانا نہیں سنا،پورا گھرانہ فوج سے وابسطہ،شہیدوں غازیوں کے خاندان بارے اھم خبر

لاہور (نیٹ نیوز) جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما، معروف عالم دین اور تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ ایک بار پھر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دفاع کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں اور ایسے انکشافات کئے ہیں کہ جنہیں سن کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا۔ اس سے پہلے چند روز قبل بھی مولانا امیر حمزہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سچے عاشق رسول اور نبی کریم سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پانچ وقت کے نمازی اور تہجد گزار ہیں اور وہ پاک فوج کے ایسے جنرل ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی میں بھارتی فلم انڈسٹری کا کوئی گانا نہیں سنا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما اور تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے اپنے ایک نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حرمت رسول پر جان بھی قربان اور ختم نبوت پر خاندان بھی قربان ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دادا چودھری احمد حسین بھی فوج میں تھے، جنرل باجوہ کے والد گرامی کرنل محمد اقبال باجوہ نے 65 ءکی جنگ میں بھر پور اور دلیرانہ کردار ادا کیا۔ وہ 5جون 1967 ءکو وردی میں وفات پا گئے تھے اور انہیں 6 جون 1967 ءکو گھکھڑ میں اہلسنت کے قبرستان میں انہیں دفن کیا گیا۔ مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک چچا چودھری محمد صفدر باجوہ 1965 ءمیں انڈین ایئرفورس کی بمباری سے گھکھڑ میں شہید ہو گئے جبکہ ان کے دوسرے چچا کیپٹن احمد سعید باجوہ 1965 ءکی لڑائی میں کھیم کرن کے محاذ پر پاکستان اور اہل پاکستان کے دفاع میں لڑ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل اقبال باجوہ اور ان کے شہید چچا کی قبروں کو گھکھڑ میں جا کر خود دیکھا۔ جنرل باجوہ کے والد کی قبر پر ختم المرسلین حضرت محمد کی شفاعت کا شعر آج بھی لکھا ہوا ہے آپ خود جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا شہیدوں اور غازیوں کے خاندان کو میں اس طرح بھی جانتا ہوں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دو بہنوئی کرنل شوکت محمود گھمن اور کرنل شجاعت محمود گھمن میرے دوست نعیم گھمن کے سگے بھائی ہیں اور یہ لوگ 1947 ءسے آج تک صدر لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ سالوں پہلے میں صدر لاہور کے ڈگی محلہ کی مسجد میں خطیب تھا تو یہ لوگ میرے مقتدی تھے۔ پچھلے دنوں اس خاندان کا ایک 22 سالہ نوجوان یحییٰ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوا تو اس کا جنازہ بھی میں نے خود پڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے بعض لوگ دشمنی پر آتے ہیں تو اس قدر خطرناک ترین حد کو بھی کراس کر جاتے ہیں کہ حضرت محمد کریم کے ساتھ ختم نبوت اور حرمت رسول کے تحفظ کے ایمانی رشتے پر بھی کلہاڑا مار دیتے ہیں۔ دائرہ اسلام سے خارج کر دیتے ہیں۔ جان لینے کی باتیں کر جاتے ہیں۔ حضور تو مسلمانوں کی عزت کو کعبے کی عزت سے بڑھ کر عزت کی بات کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv