تازہ تر ین

زلفی بخاری کیس: بڑے عہدوں پر تقرر اہم فریضہ، دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘

لاہور: سپریم کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معاون خصوصی زلفی بخاری کی تمام معلومات، تقرر کا عمل اور اہلیت کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف سٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے زلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی وزیر اعظم تقرر کے خلاف لاہور کے رہائشی محمد عادل چٹھا اور کراچی کے رہائشی مرزا عبدالمعیز بیگ کی درخواست پر سماعت کی۔خیال رہے کہ 18 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست ذوالفقار حسین بخاری عرف زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا تھا، تاہم بعد ازاں اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا ھا۔ان درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت میں زلفی بخاری، ان کے وکیل اعتزاز احسن اور دیگر پیش ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv