تازہ تر ین

نیب کا لاہور میں چھاپہ، سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

لاہور(ویب ڈیسک)نیب کی ٹیم نے ایک سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔نیب لاہور کی ٹیم نے 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv