تازہ تر ین

نواز شریف حالات ٹھنڈے کررہے ہیں، آصف زرداری

خیر پور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔خیر پور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے۔ نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے۔ شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv