تازہ تر ین

جے ایف 17 کا چینی ائیر شو میں شاندار مظاہرہ، تماشائیوں پر سحر طاری

بیجنگ(ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے چین کے شہرژوہائی میں ہونے والے ائیر شو کے تیسرے روز مختلف ممالک کی ایئر فورسز اور فضائی صنعت کے وفود کی موجودگی میں شاندار مظاہرہ پیش کیا۔فضائی مظاہرہ کے ماہر ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے کچھ غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں عمودی اور الٹی پروازوں سمیت مہارتوں کے مختلف مظاہرے شامل تھے۔ جے ایف 17 تھنڈر پندرہ منٹ تک دلکش کارکردگی دکھا کر سیکڑوں تماشائیوں کی تالیوں کی گونج میں اپنا مشہور زمانہ الوداعی مظاہرہ vertical rolls کرتے ہوئے فضاو¿ں میں اوجھل ہو گیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو متحیر شائقین نے تالیاں بجا کراسکی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔فضائی مظاہرے میں حصہ لینے والے طیارے کے علاوہ تمام ہتھیاروں سے لیس ایک اور جے ایف 17 طیارہ مختلف ممالک سے آئے خریداروں اور فضائی صنعت کے ماہرین کا مرکز نگاہ بنا رہا۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا دستہ 6 سے 11 نومبر تک ڑوہائی چائنہ میں منعقدہ بارہویں چینی بین الاقوامی فضائی و ہوابازی نمائش میں شریک ہے۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس اور چین کی مشترکہ کاوش سے تیار کردہ جے ایف 17 اپنے ہم عصر جنگی جہازوں میں اپنی جدید ساخت اور ہمہ جہت خوبیوں کی وجہ سے ایک نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv