تازہ تر ین

سڑک کنارے بیٹھی بے حال بھکارن کے بیگ سے ساڑھے 3لاکھ روپے برآمد، سرکاری اہلکار بھی حیران پریشان رہ گئے

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) سڑک کنارے معصوم صورت بنا کر آپ سے چند سکے مانگنے والے بھکاری کے اپنے تھیلے میں کتنی رقم ہے، یہ ہم میں سے اکثر کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ بھارتی شہر حیدر آباد میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن کرنے والے اہلکار بھی یقیناًیہی سوچتے ہوں گے کہ سڑکوں پر بھٹکنے والے بھکاریوں کے پاس کیا ہو سکتا ہے، مگر ایک معمر بھکارن کے تھیلے سے برآمد ہونے والے خزانے نے ا±ن کے ہوش اڑا دئیے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے ایک معمر بھکارن بجلی پنتاما کو گزشتہ جمعہ کے روز موسیٰ رام باغ کے علاقے سے پکڑا۔ جب اسے بھکاریوں کے لئے قائم کئے گئے فلاحی مرکز لیجایاجارہا تھا تو راستے میں اہلکاروں نے اس کے تھیلے میں موجود مال اسباب کا جائزہ لیا۔ تب یہ حیرتناک انکشاف سامنے آیا کہ تھیلے میں تقریباً اڑھائی لاکھ بھارتی روپے، یعنی تقریباً ساڑھے تین لاکھ پاکستانی روپے موجود تھے۔اہلکاروں نے بتایا کہ بجلی بھکارن حیدرآباد شہر میں گزشتہ سات سال سے بھیک مانگ رہی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 2011ئ میں اس نے کچھ جائیداد بھی فروخت کی تھی۔ بجلی بھکارن کا کہنا ہے کہ وہ رقم ساتھ ساتھ اٹھائے پھرتی تھی کیونکہ اس کے پاس کوئی جگہ نہیں تھی جہاں اسے چھپا کر رکھے۔ وہ رات کو سوتے ہوئے بھی رقم کا تھیلا اپنے سر کے نیچے رکھ کر سوتی تھی۔ سرکاری ادارے کے اہلکاروں نے بجلی بھکارن کا بینک میں اکاو¿نٹ کھلوادیا ہے۔ اب اس کی رقم بینک میں محفوظ ہے اور وہ خود سرکاری فلاحی ادارے میں آرام کر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv