تازہ تر ین

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلمان خواتین رکنِ پارلیمنٹ منتخب

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا میں ہونے والے حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 مسلمان خواتین منتخب ہو کر کانگریس کا حصہ بن گئیں۔اس سے قبل مسلمان مرد منتخب ہو کر کانگریس میں پہنچ چکے ہیں تاہم الہان اور رشیدہ وہ پہلی مسلم خواتین ہیں جو امریکی ایوانِ نمائندگان میں امریکی عوام کی نمائندگی کریں گی۔4 اکتوبر 1981 کو پیدا ہونے والی 37 سالہ الہان کا تعلق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے ہے جو امریکی ریاست ’منیسوٹا‘ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد پہلی صومالین امریکی قانون ساز خاتون بن گئیں۔الہان صومالی نڑاد امریکی باشندے احمد حرثی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کے 3 بچے ہیں۔انہوں نے نارتھ ڈیکوٹا کی اسٹیٹ یونیورسٹی سے سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اس کے ساتھ عوامی امور کا بھی مطالعہ کیا۔الہان نے انتخابی مہم کے دوران 14 اگست 2018 کو ڈیموکریٹ پارٹی کے ’پرائمری‘ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد پارٹی ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا۔نو منتخب مسلمان رکنِ اسمبلی الہان کے والد پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں، والدہ کی بچپن میں وفات کے سبب ان کی پرورش والد اور دادا نے کی۔واضح رہے کہ صومالیہ میں 1991 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد وہ اور ان کا خاندان کینیا میں پناہ گزین ہوگیا تھا جہاں انہوں نے 4 سال پناہ گزین کیمپ میں قیام کیا۔بعدازاں 1995 میں وہ امریکا آگئے اور ابتدا میں ورجینیا کے علاقے ارلنگٹن میں رہائش اختیار کی جس کے بعد منیسوٹا منتقل ہوگئے۔الہان نے منیسوٹا کے ضلع 5 سے انتخابات میں حصہ لیا جو ڈیموکریٹ کا گڑھ مانا جاتا ہے اس سے قبل یہاں سے ایک اور ڈیموکریٹ مسلمان رکن ’کیتھ ایلیسن‘ مسلسل 6 مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔کیتھ ایلیسن کے منیسوٹا کے اٹارنی جنرل کی نشست کے لیے جدو جہد کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوگئی تھی جس پر الہان نے ریپبلکن رکن جینیفر زیلنسکی کو شکست دے کامیابی حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv