تازہ تر ین

فیس بک،انسٹاگرام نے امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونیوالے’پیجز‘ حذف کردیے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایف بی آئی کی ہدایت پر امریکا میں ہونے والے وسط مدتی الیکشن میں اثر انداز ہونے والے فیس بک اور انسٹاگرام کے مخلتف پیجز حذف کردیے گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے خدشے کے پیش نظر 30 فیس بک اور 85 انسٹاگرام اکاﺅنٹس اور پیجز سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے حذف کردیے ہیں جو مبینہ طور پر روس کے زیر انتظام تھے۔جن فیس بک اکاﺅنٹس کو بند کیا گیا ہے وہ فرانسسی اور روسی زبان میں تھے جب کہ انسٹاگرام اکاﺅنٹس انگریزی زبان میں استعمال ہوتے تھے اور مبینہ طور پر بند کیے گئے تمام اکاﺅنٹس روسی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی چلا رہی تھی۔ روس کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔سماجی رابطے فیس بک اور انسٹاگرام کے پیجز اور اکاﺅنٹس کو ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ کی ہدایت میں بند کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صدارتی انتخاب کی طرح وسط مدتی انتخاب میں بھی روس سوشل میڈیا ’پیجز‘ کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کا انکشاف کرتے ہوئے روسی کمپنیوں، تاجروں اور شخصیات کو نامزد کیا تھا جب کہ فیس بک پر بھی صارفین کا ڈیٹا استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv