سرکاری سکولوں میں ہم جنس پرستی کا پرچار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری سکولوں میں ہم جنسی پرستی کی عکاسی کرتے لوگو پر مشتمل رنگ کردیا گیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ پشاور میں ایک سماجی تنظیم نے منظم انداز میں سکولوں کے باہر نصب محکمہ انفنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے یہ لوگ بنانا شروع کردیا ہے۔ اب تک درجنوں سکولوں سے لوگو ہٹا دیا گیا ہے۔ سکولوں کے پرنسپلز نے محکمہ تعلیم کو لوگو مٹا مہم سے آگاہ کردیا ہے تاہم اعلیٰ حکام تاحال اس پر خاموش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے مختلف سرکاری سکولوں میں قوس قزاح پر مشتمل رنگ سکولوں کے دروازوں پر کردیا گیا تھا جس کے متعلق انکشاف ہوا تھا کہ یہ رنگ ہم جنس پرستی کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے پیچھے ایک این جی او سے اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبر پختونخوا کی حکومت کو خط لکھ کر اس بابت وضاحت چاہی مگر خیبرپختونخوا حکومت اس کی خاطر خواہ وضاحت نہیں کرسکی۔ ایک خط کے جواب میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے لکھا ہے کہ ان کے لوگو میں شامل سرخ رنگ توانائی‘ سبز رنگ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتا ہے مگر اسلامی نظریاتی کونسل اس وضاحت سے مطمئن نہیں تھی اور کونسل کی طرف سے ایک اور خط لکھا گیا اور وضاحت مانگی گئی تھی۔ اس دوران ایک اور سماجی تنظیم ڈاکٹر خان تحریک میدان میں گئی اور اس نے ازخود لوگو مٹانا مہم شروع کردی۔ سماجی تنظیم کا مو¿قف ہے کہ خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کا لوگو ہم جنس پرستی کا عکاس ہے اور ہم جنس پرستی کے لئے پاکستانی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر خان تحریک عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ذیلی شاخ سمجھی جاتی ہے۔

مودی الیکشن جیتنے کیلئے مخالفانہ بیانات دے رہے ہیں: ڈاکٹر مہدی حسن ، حکومت عوام کو کفایت شعاری کے نام پر بیوقوف بنا رہی ہے: فقیر حسین ، ادارے کیوں سو رہے ہیں، انکا کام چیف جسٹس کر رہے ہیں: عرفان ملک کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ بھارت میں الیکشن قریب ہیں اس وجہ سے مودی سرکار کی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب ہے تا کہ عوام سے ووٹ لئے جا سکیں چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام الزامات اصل میں محض الیکشن مہم کا حصہ ہیں لیکن اس طرح کے اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔پیپلز پار ٹی کے رہنماءرانا فقیر حسین نے کہا ہے کہ منرل واٹر کے نام پر کمپنیاں ناجانے کیا بیچ رہی ہیں اب اس پانی میں منرلز ہیں بھی کہ نہیں چیف جسٹس نے اس بات کا نوٹس لیا ہے ہم چیف جسٹس کے اقدام کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کفایت شعاری کے نام پر بے وقوف بنا رہی ہے۔سابق حکومت نے عوام کو صرف غیر ملکی قرضوں کا عذاب دیا۔ تجزیہ کارعرفان ملک نے کہا کہ اداروں کے کام سپریم کورٹ کو کرنے پڑ رہے ہیں۔ادارے کیوں سو رہے ہیں چیف جسٹس کے ریٹائر ہونے میں چار پانچ ماہ باقی ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کون یہ کام کرے گا۔سیاستدان اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ عمل نہیںصرف باتیں کی جا رہی ہیں عوام کو تو ریلیف سے غرض ہے۔حکومت کو وفاقی اداروں میں ایماندار لوگ لانے ہوں گے۔

گھر میں سوئی لڑکی اغوا، اوباشوں کی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی ” خبریں ہیلپ لائن “میں انکشاف

قلعہ کالروالہ (نامہ نگار) درندہ صفت 2اوباش نوجوانوں نے گھر میں سوئی ہوئی دوشیزہ کو اغواءکر کے کھیتوں میں لےجا کر زبردستی اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا، چیخ و پکار کی آواز سن کر لوگوں کے آنے پر ملزمان دوشیزہ کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ، ملزمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے چاہے وہ جتنے مرضی بااثر کیوں نہ ہوں ڈی ایس پی پسرور حافظ محمد امتیاز کی زیادتی کا شکار دوشیزہ کے ورثاءکو یقین دہانی بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاﺅں تھتھہ باوا کی رہائشی 22سالہ دوشیزہ ( ع ) گزشتہ رات اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ آدھی رات کے وقت اسی گاﺅں کے 2اوباش نوجوانوں ذیشان علی اور محمد عمر اسے اغواءکرکے کھیتوں میں لے گئے اور وہاں لےجا کردوشیزہ سے باری باری زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اس دوران دوشیزہ اپنی عزت بچانے کیلئے ہاتھ جوڑ تی رہی مگرملزمان کو رحم نہ آیا ۔ چیخ و پکار کی آواز سن کر لوگوں کے آنے پر ملزمان د وشیزہ کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھانہ قلعہ کالروالہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔