تازہ تر ین

چین سے 2ارب ڈالر کا ریلیف مل سکتا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار “میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں ہمیں پیکج تحفہ میں ملا ہے ۔ کہتے ہیں عام آدمی پر مہنگائی کا کوئی اثر نہیں اور خون بھی اسی کا نچوڑا جاتا ہے۔پنجاب میں پوزیشن کے بغیر بجٹ منظور کر کے نئی روایت قائم کر دی گئی ہے۔اپوزیشن کے احتجاج پر ایک حکومتی رکن نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ ”روندی یاراں نوں ،لے ، لے ناں بھراوّاں دا“۔ عمران خان بہت جلد چینی ایکسپو سے خطاب کریں گے ۔ سعودیہ کے بعد ہمیں چین سے بھی بڑی کامیابی ملنے والی ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بن گیا تو پاکستان میں بہت مواقع ہیں مسائل حل ہو جائیں گے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا رجحان پیدا ہو رہا ہے۔بیرون ملک پاکستانی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مثال بنیں گے۔احتساب کا رونا رونے والے آصف زرداری اور نواز شریف اگر اپنا سرمایہ بیرون ملک سے پاکستان میں انویسٹ کرنا شروع کر دیں تو ماحول بدل جائے گا۔تجزیہ کار علی جاوید نقوی کا کہنا تھا کہ 300 سے زائد یونٹس گھرمیں پانی کی موٹر استعمال کر لیتی ہے۔تحریک انصاف نے کبھی پارلیمنٹ سے باہر احتجاج نہیں کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فراغدلی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اراکین پر اسمبلی میں داخلے کی پابندی ختم کرنے چاہئے تھی۔سعودیہ کی طرح عمران خان کو چین بھی جانا چاہئے کہ چین بھی ہمیشہ پاکستان کے کام آیا ہے جسکی مثال سی پیک منصوبہ ہے۔ سی پیک کیوجہ سے قرضوں کا بوجھ بڑھنے کی باتیں حکومت کو واضح کرنی چاہئیں۔ چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔اس سے ہماری انڈسٹری کو بوسٹ ملے گا ، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کالم کار ثمن عروج نے کہا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کریں گے۔بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اپوزیشن واویلا کر رہی ہے، حکومت نے دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے عام آدمی پر بجلی کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالا۔ 700 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی چوروں ، کنڈا مافیا کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ احتجاج اور دھرنا تحریک انصاف کی ڈالی گئی روایت ہے، حکومت کو اس سے گھبرانا نہیں چاہئے مگر اپوزیشن حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کی بجائے ذاتی مفادات پراپنے باپ کی وکالت کر رہی ہے۔اپوزیشن کو جارحانہ روش رکھنے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اپوزیشن سے افہام وتفہیم سے بات کرنی چاہئے۔پاکستان میں سرمایہ کاری آنے سے دنیا پر مثبت تاثر جائے گا اور دہشتگرد ملک کا لیبل اتر سکے گا۔تجزیہ کار ثروت روبینہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے نمائندہ ہیں انہیں پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔عمران خان نے سعودی عرب سے اپنی شرائط پر قرضہ لیا ہے۔ حکومت نے بجلی مہنگی نہیں کی بلکہ کیٹیگری میں لائے ہیں۔300 یونٹس تک بجلی مہنگی نہ کرنے اور کسانوں کو5 روپے ریلیف دینے کی بات میڈیا فوکس کرتاتو حکومت کے حق میں بات جاتی۔ 2پنکھے، 3 سے 4 انرجی سیور، 3 سے 4 بندوں کی استری، 1 فریج اور واشنگ مشین 300 یونٹس میں کوّر ہو جاتا ہے۔بجلی ضائع کرنے کی بجائے ہمیں اپنے وسائل میں رہنا چاہئے۔ہم نے اپنے سول سٹرکچر کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔عورتیں بجلی کا بیجا استعمال کرتی ہیںانہیں عقل سے کام لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خوفزدہ ہے، کرپشن میں ملوث ٹولے کا احتساب ہونا ہی ہے۔ عمران خان کا قوم سے کہنا کہ کان کھول کر سن لو ، ایک باپ کا بچے کو ڈانٹنے جیسا ہے۔چین ایکسپو میں عمران خان کو سرمایہ کاروں پر جال پھینکنا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv