تازہ تر ین

مریم نوازایک بار پھر والد کے شانہ بشانہ سیاسی منظر نامے پر آنے کے لیے تیار

لاہور (ویب ڈیسک) مریم نواز شریف ایک بار پھر سیاست میں انٹری دینے کے لیے تیار ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز شریف ایک بار پھر سے اپنے والد کے شانہ بشانہ سیاسی منظر نامے پر نظر آئیں گی۔مریم نواز کو پارٹی کی تنطیم سازی کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ کچھ روز میں ن لیگ کی ایک اہم بیٹھک ہونے جا رہی ہے جس میں نیب سے متعلق اپوزیشن کےاتحاد سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔اس کے ساتھ مریم نواز ایک بار پھر سے سیاسی منظر نامے پر نظر آئیں گی۔ اور سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔مریم نواز نے والدہ کے انتقال کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ہونٹ سی رکھے تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے تو ایک دو مرتبہ دبے دبے الفاظ میں کچھ بیانات دئے لیکن مریم نواز نے نہ تو کوئی بیان دیا نہ ہی ٹویٹر پر کوئی پیغام جاری کیا۔
اس کے بعد کہیں ڈیل کی خبریں گردش کرنے لگیں تو کہیں کہا گیا کہ مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کے چلہم کے بعد سیاست میں دوبارہ قدم رکھیں گی۔جب کہ ایک بار یہ بھی خبر سامنے آئی کہ ق مریم نواز نے جیلسے باہر آتے ہی پارلیمانی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 127 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی۔تاہم اس خبر سچ ثابت نہ ہوئی۔خیال رہے جیل میں 68 دن قید رہنے کے بعد 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا جبکہ تینوں قیدیوں کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تینوں قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر کے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لایا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے اپنے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا استقبال کیا۔ رہائی کے بعد سے نواز شریف اورمریم نواز نے تعزیتی ملاقاتیں کیں تاہم اب سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی نے باقاعدہ طور پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv