تازہ تر ین

عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر وائرل

سعودی عرب (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی مدینہ میں روتے ہوئے دعا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں گذشتہ شب روضہ رسول اپر حاضری دی، نماز عشاءاور نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔اسی حوالے سے عمران خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے دعا کر رہے ہیں اور ان کے پیچھے وزیر خزانہ اسد عمر بھی بیٹھے ہیں۔سوشل میڈیا پر عمران خان کی یہ تصویر آتے ساتھ وائرل ہو گئی۔اور صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ قوم آپ کی وفاداری کے مستحق نہیں ہے. ان کے دل منافق سے بھرے ہوئے ہیں جو کسی مثبت چیز کی اجازت نہیں دیتے۔اللہ تعالیٰ آپ کا ساتھ دے۔ایک صارف نے کہا کہ مخلص رہنما عطا کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ایک اور صارف نے عمران خان کی روضہ رسول میں سجدہ کرنے کی تصویر شئیر کیاس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے عمران خان کی اس تصویر پر تبصرے کیے اور عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے زیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے استقبال کیا جبکہ دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وزیراعظمعمران خان کے استقبال کیلئے وہاں موجود تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv