تازہ تر ین

بھتہ یا موت

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں بھتہ خوروں کے گروہ شہریوں کی ڈرادھمکا کربھتہ وصول کرنے میں سرگرم ہوگئے ، پولیس مقدمات درج کرنے کے باوجود مو¿ثر اقدمات کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ لاہور پولیس کی طرف سے بھتہ خورگروہوں کے خلاف کریک ڈان کے دعووں کے باوجودشہر میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ کوٹ لکھپت میں بھتہ خوروں نے سرکاری افسر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ملزموں کے موبائل فون نمبرز حاصل کرنے کے باوجود ان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اتحاد کالونی قینچی امرسدھو کے حاجی منور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا وہ سرکاری ملازم ہے ، کچھ عرصہ سے مختلف موبائل فونز سے اسے اوراس کے اہل خانہ کو کالز موصول ہو رہی ہیں جس میں ملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھتہ مانگتے ہیں ، دھمکیوں سے خوفزدہ ہوکر اڑھائی لاکھ روپے انھیں پہنچادیئے مگر اب پھر کالز کرکے ملزمان مزید بھتہ مانگ رہے ہیں۔ ملزمان قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، پولیس کا کہنا ہے بھتہ خوروں کی کالز موصول ہونے پر فوری پولیس کو آگاہ کرنا چاہیے ، مدعی مقدمہ پہلے خود ہی بھتہ ادا کرتا رہا اوراب پولیس کو آگاہ کیا ہے ، اگر پہلے ہی پولیس کو بتا دیا جاتا تو اب تک ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے ، تاہم اب بھی جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv