تازہ تر ین
mqm

ایم کیو ایم والے بھی ڈٹ گئے ، جلد چونکا دینے والا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ میں فاروڈ بلاک کی تصدیق ہو گئی۔ ایم کیو ایم کے ناراض رہنماﺅں نے خالد مقبول صدیقی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ رابطہ کمیٹی کے سابق رکن شاہد پاشا نے کہاہے کہ پارٹی میں برائی کی وجہ سے عوام ایم کیو ایم سے ناراض ہیں، پارٹی میں اینٹی کرپشن یونٹ بنانا کی ضرورت ہے۔ کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے ناراض رہنماﺅں کامران ٹیسوری اور شاہد پاشا نے پریس کرنفرنس کی اور الیکشن میں شکست کی اصل وجہ پارٹی میں کرپشن کرقرار دے دیا۔ کامران ٹیسوری ن کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی سے ملنے کو تیار ہیں لیکن ا یم کیو ایم فوری طور پر حکومت سے باہر آ جائے۔ رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنویئنر شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے عوام ناراض ہیں، موٹر سائیکلوں پر آنے والے لوگ آج بنگلوں کے مالک بن گئے ہیں۔ شاہد پاشا نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بجائے رہنماﺅں کی بنیادی رکنیت ہی ختم کر دی جائے، اس تمام تر صورتحال میں پارٹی میں احتساب کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنماﺅں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی سازش تیار ہو گئی ہے، ان کے پاس صرف 8مہینےے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv