تازہ تر ین

شادی سے انکار ، لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ

لاہور( این این آئی)شادی سے انکار پر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا گیا ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے اچھرہ کی رہائشی (ف) کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم شہزاد انور نے شادی سے انکار پر پہلے بلیک میل کرتا رہا پھر قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ ایف آئی اے حکام درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہے ۔ عدالت نے لڑکی کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv