تازہ تر ین
PCB

فکسنگ سکینڈل پی سی بی نے عرب ٹی وی سے تفصیلات مانگ لیں

لاہور(نیوزایجنسیاں)کرکٹ اسکینڈل سے آنے والے بھونچال نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی ہلا کر رکھ دیا، حکام نے عرب ٹی وی سے مبینہ میچز اور کھلاڑیوں کی تفصیل مانگ لی ہے۔جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ نے عرب ٹیلی ویژن الجزیرہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔الجزیرہ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے تہلکہ خیز دستاویزی فلم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ملوث کے انکشاف کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے لیے مکمل ڈاکو مینٹری ویڈیو طلب کر لی ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا، مکمل وڈیو ملنے پر ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔ٹی وی نے پاکستان کے تین میچز اور ایک کرکٹر کا فکسنگ میں ملوث ہونے کا دعوی کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کے جن دو ٹیسٹ سمیت تین میچز کا ٹی وی رپورٹ میں ذکر ہے، وہ گرین شرٹس نے جیتے تھے۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بارے میں جاری دستاویز فلم میں پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔انیل منور کے ایک ساتھی نے عمر اکمل سے ہاتھ ملایا اور ان کو ایک بیگ دیا۔اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمر اکمل نے دبئی کے ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے بیگ کیوں لیا؟ کیا وہ اس بیگ کو اپنے ساتھ لے کر گئے؟کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے کرکٹ کے کھیل کی ساخت کو خراب کرنے کے عمل کو برداشت نہیں کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور اس کھیل کی حفاظت پر پورا بھروسہ ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ہماری تکنیکی ٹیم نے الجزیرہ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر مبنی ویڈیو کا جائزہ لیا ہے جس میں موجودہ یا سابق کھلاڑیوں کے خلاف ایسے شواہد موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ انہوں نے میچ کے دوران کچھ غلط کیا۔اس سے پہلے آئی سی سی نے بھی فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کرنے کے علاوہ بدنام زمانہ بھارتی بکی انیل منور کو تلاش کرنے کی اپیل کر دی تھی۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق دو ہزار گیارہ اور بارہ کے دوران پندرہ انٹرنیشنل میچز میں چھبیس بار فکسنگ کا انکشاف کیا تھا۔ صرف میچز کے مبینہ پول نہیں کھولے بلکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، سریش رائنا اور بالا جی، پاکستانی عمر اکمل سمیت آسٹریلیا اور بابائے کرکٹ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا بھی نام لیا گیا تھا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv