تازہ تر ین
googly111

میچ فکسنگ نے کرکٹ کابیڑہ غرق کردیا،طاہرشاہ آئی سی سی کا ہیڈ کوارٹر وہاں بنایا گیا جو جوئے کی نرسری ہے،وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ میں جوئے کو جواءنہیں ایک لت کہوں گا کھلاڑی اس کے بغیر رہتے نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ وجہ سے کرکٹ تباہ ہوتی جا رہی ہے۔جب ریفری ٹاس کے لئے سکہ اچھالتا ہے تو وہ بہت دور جا کر گرتا ہے کسی کو پتہ نہیں چلتا سکہ کس رخ گرا ہے کپتان تک نہیں دیکھ پاتے بس ریفری فیصلہ کر دیتا ہے ٹاس کون جیتا کون ہارا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا وکٹ کیپر تک سنچری کر جاتا ہے ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کافی مضبوط ہے۔فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا کہ آئی سی سی کا ہیڈ کوارٹر وہاں بنایا گیا ہے جو جوئے کی نرسری ہے۔میرے خیال میں جوئے میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دیے بغیر یہ بند نہیں ہو سکتا ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹ کی دنیا سے باہر نکال دینا چاہئے۔ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوتے ہیںاس کے پیچھے بڑے بڑے لوگ ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv