تازہ تر ین

دوست ممالک سے مالی معاونت یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ دوست ممالک سے مالی معاونت یا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں، ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر نہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ‘مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات’ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دی تھی۔وزیراعظم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے آئندہ 5 سالہ وڑن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہشمند کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں منعقدہ اس سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شرکت کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv