تازہ تر ین

پاکستانی بچے کو اپنے بولنگ ایکشن کی تقلید کرتے دیکھ کر بھمرا کو ماضی یاد آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)جیسپرٹ بھمرا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم فاسٹ بولر ہیں، جن کی بولنگ اسٹائل کی تقلید کرنے والوں میں ایک 5 سالہ پاکستانی بچہ بھی شامل ہے۔حال ہی میں عمیر آفریدی نامی ایک پاکستانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بچے کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ میں بھمرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ 5 سالہ پاکستانی بچہ آپ کا بہت بڑا فین ہے۔ حال ہی میں ایشیا کپ میں آپ کی بولنگ دیکھنے کے بعد یہ بھی اسی طرح سے بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔’جس پر بھمرا نے جوابی ٹوئیٹ میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ‘مجھے یاد ہے کہ بچپن میں، میں بھی اپنے کرکٹ ہیروز کے ایکشنز کو کاپی کیا کرتا تھا۔’انہوں نے مزید لکھا، ‘یہ بہت شاندار احساس ہے کہ اب بچے میرے ایکشنز کو کاپی کر رہے ہیں۔’حالیہ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھمرا اِن دنوں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے ، تاہم وہ رواں برس کے اختتام پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔جیسپرٹ بھمرا 6 ٹیسٹ میچوں میں 28، 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 41 اور 35 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 43 وکٹیں لے چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv